Tafseer-e-Mazhari - Al-Anbiyaa : 38
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب ھٰذَا : یہ الْوَعْدُ : وعدہ اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے
اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟
ویقولون متی ہذا الوعد ان کنتم صدقین۔ اور وہ (کافر) کہتے ہیں کہ یہ (عذاب اور قیامت کی) وعید کب آئے گی اگر تم (اس وعید میں) سچے ہو (تو بیان کرو کہ کب اس کا وقوع ہوگا) ۔ کُنْتُمْکے مخاطب رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ ہیں اور کلام سابق چونکہ مفہوم جزا پر دلالت کر رہا ہے اس لئے ان کنتم کی جزا کے ذکر کی ضرورت نہیں۔
Top