Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 104
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَهُوَ : البتہ وہ الْعَزِيْزُ : غالب الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
وان ربک لہو العزیز الرحیم۔ اور حقیقت یہی ہے کہ آپ کا رب ہی غالب (اور) مہربان (کریم) ہے۔ یعنی انتقام پر قادر ہے مگر اس نے اپنی رحمت سے کافروں کو ڈھیل دی تاکہ وہ یا ان کی اولاد میں سے کوئی ایمان لے آئے اور اسی نے اپنی رحمت سے اہل ایمان کو اپنی نعمتوں سے سرفراز کیا۔
Top