Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 112
قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
قَالَ : (نوح) نے کہا وَمَا عِلْمِىْ : اور مجھے کیا علم بِمَا : اس کی جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
قال وما علمی بما کانوا یعملون۔ نوح نے کہا مجھے کیا معلوم کہ وہ کس غرض سے (میری نصیحت کے مطابق) عمل کرتے ہیں۔ یعنی میں نہیں جانتا کہ ان کی طرف سے میری اتباع کرنا کس وجہ سے ہے خالص اللہ کے لئے ہے یا دنیاوی لالچ کے لئے۔ میرا ذمہ تو صرف ظاہر کا اعتبار کرنا ہے۔
Top