Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 116
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ
قَالُوْا : بولے لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰنُوْحُ : اے نوح لَتَكُوْنَنَّ : تو ضرور ہوگے مِنَ : سے الْمَرْجُوْمِيْنَ : سنگسار کیے جانے والے
انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے
قالوا لئن لم تنتہ یا نوح لتکونن من المرجومین۔ قوم والوں نے کہا نوح اگر تو (اپنے قول سے) باز نہ آیا تو ہم تجھے سنگسار کردیں گے۔ (مقاتل و کلبی) ضحاک نے مرجومین کا ترجمہ کیا ہے مَشْتُومِیْنَیعنی ہم تجھے گالیاں دیں گے۔
Top