Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 135
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ
اِنِّىْٓ اَخَافُ : بیشک میں ڈرتا ہوں عَلَيْكُمْ : تم پر عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : ایک بڑا دن
مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے
انی اخاف علیکم عذاب یوم عظیم۔ (اگر تم میرے کہنے پر نہ چلو گے تو) مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یوم عظیم کا عذاب تم پر آجائے گا (کذا فسرہ ابن عباس) یوم عظیم کا عذاب دنیا میں ہو یا آخرت میں۔ کیونکہ جو خدا عطاء نعمت پر قادر ہے وہ انتقام پر بھی قادر ہے۔ یہ جملہ حکم سابق کی علت کو ظاہر کر رہا ہے۔
Top