Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 157
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ
فَعَقَرُوْهَا : پھر انہوں نے کونچیں کاٹ دیں اسکی فَاَصْبَحُوْا : پس رہ گئے نٰدِمِيْنَ : پشیمان
تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے
فعقروہا پھر انہوں نے اونٹنی کو قتل کردیا۔ چونکہ سب اونٹنی کو قتل کرنے پر راضی تھے اس لئے قتل کی نسبت سب کی طرف کردی گئی اور اسی وجہ سے سب عذاب میں پکڑے گئے۔ فاصبحوا ندمین۔ قتل کے بعد پشیمان ہوئے۔ یہ پشیمانی توبہ نہ تھی بلکہ نزول عذاب کے ڈر سے تھی یا اس وقت ہوئی تھی جب عذاب آتا دیکھ لیا تھا لیکن اس وقت پشیمانی کا کوئی فائدہ نہ تھا۔
Top