Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 167
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ
قَالُوْا : بولے وہ لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰلُوْطُ : اے لوط لَتَكُوْنَنَّ : البتہ ضرور تم ہوگے مِنَ : سے الْمُخْرَجِيْنَ : مخرج (نکالے جانے والے
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
قالوا لئن تم تنتہ یلوط لتکونن من المخرجین۔ کہنے لگے لوط اگر تو (اپنے دعوے سے اور ہم کو بازداشت کرنے سے) باز نہ آیا تو خارج کردہ لوگوں میں سے ہوجائے گا (یعنی اپنی بستی سے ہم تجھے نکال دیں گے) ۔
Top