Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 182
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ
وَزِنُوْا : اور وزن کرو بِالْقِسْطَاسِ : ترازو سے الْمُسْتَقِيْمِ : ٹھیک سیدھی
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
وزنوا بالقسطاس المستقیم۔ اور (تول کردینے کی چیزوں کو) صحیح ترازو سے تول کردیا کرو۔ قسطاس کو اگر عربی لفظ قرار دیا جائے تو اس کا اشتقاق قسط سے ہوگا اور قسط کا معنی ہے عدل۔ المستقیم ٹھیک ‘ صحیح جس میں کوئی کمی نہ ہو۔
Top