Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 190
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَ : اور مَا كَانَ : نہ تھے اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
ان فی ذلک لایۃ وما کان اکثرہم مؤمنین۔ اس قصہ میں درحقیقت (عبرت اندوزی کی) بڑی نشانی تھی اور ان میں سے اکثر لوگ مؤمن نہیں تھے (اس لئے ان پر عذاب نازل کیا گیا)
Top