Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 191
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تیرا رب لَهُوَ : البتہ وہ الْعَزِيْزُ : غالب الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
وان ربک لہو العزیز الرحیم۔ اور یہ قطعی بات ہے کہ آپ کا رب ہی غالب اور بڑا مہربان ہے۔ مذکورہ ساتوں قصے مختصر طور پر رسول اللہ ﷺ : کی تسلی کے لئے بیان کئے گئے تاکہ آپ صبر کریں اور سمجھ لیں کہ ہر پیغمبر کی قوم والوں کی طرف سے تکذیب ہوئی ہے اور سب پیغمبروں نے استقامت قائم رکھی آخر پیغمبروں کے منکر ہلاک کردیئے گئے اور پیغمبر اپنے ساتھیوں سمیت غالب رہے۔ (مترجم) ۔ اس میں رسول اللہ ﷺ : کی تکذیب کرنے والوں کے لئے عذاب کی دھمکی بھی ہے۔
Top