Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 212
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ
اِنَّهُمْ : بیشک وہ عَنِ : سے السَّمْعِ : سننا لَمَعْزُوْلُوْنَ : دور کردئیے گئے ہیں
وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں
انہم عن السمع لمحزولون۔ شیاطین کو تو قطعاً (وحی اور کلام ملائکہ کو) سننے سے دور رکھا جاتا ہے۔ (یعنی آسمان تک جا کر ملائکہ کا کلام نہیں سن سکتے) ۔ مَعُزْوُلُوْنَ روکے گئے ‘ انگاروں سے مارے گئے۔
Top