Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 41
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ
فَلَمَّا : پس جب جَآءَ : آئے السَّحَرَةُ : جادوگر قَالُوْا : انہوں نے کہا لِفِرْعَوْنَ : فرعون سے اَئِنَّ لَنَا : کیا یقیناً ہمارے لیے لَاَجْرًا : کچھ انعام اِنْ : اگر كُنَّا : ہم ہوئے نَحْنُ : ہم الْغٰلِبِيْنَ : غالب (جمع)
جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
فلما جآء السحرۃ قالوا لفرعون ائن لنا الاجراً ان کنا نحن الغلبین۔ اس کے بعد جب جادوگر (فرعون کے پاس) آگئے تو انہوں نے فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہم کو کچھ اس کا بدلہ بھی یقینی طور پر ملے گا۔ یہ استفہام تقریری ہے (یعنی ضرور ملنا چاہئے) ۔
Top