Tafseer-e-Mazhari - Al-Ahzaab : 47
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا
وَبَشِّرِ : اور خوشخبری دیں الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں (جمع) بِاَنَّ : یہ کہ لَهُمْ : ان کے لیے مِّنَ اللّٰهِ : اللہ (کی طرف) سے فَضْلًا : فضل كَبِيْرًا : بڑا
اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے خدا کی طرف سے بڑا فضل ہوگا
وبشر المؤمنین بان لھم من اللہ فضلا کبیرا . اور اہل ایمان کو خوشخبری دے دیجئے کہ اللہ کی طرف سے ان پر بڑا فضل (ہونے والا) ہے۔ ابن جریر نے عکرمہ اور حسن کی روایت سے بیان کیا ہے کہ فضل کبیر ‘ جنت ہے۔
Top