Tafseer-e-Mazhari - At-Tur : 19
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ
كُلُوْا : کھاؤ وَاشْرَبُوْا : اور پیو هَنِيْٓئًۢا : مزے سے بِمَا : بوجہ اس کے جو كُنْتُمْ : تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
کلوا واشربوا ھنیا بما کنتم تعملون کُلُوْا وَاشْرَبُوْا : یعنی ان سے کہا جائے گا کہ کھاؤ اور پیو۔ ھَنِیْءًا : خوشگواری کے ساتھ کھاؤ پیو یا خوشگوار کھانا کھاؤ اور خوشگوار مشروب پیو۔ اوّل صورت میں ھَنِیْءًا مفعول ہوگا اور دوسری صورت میں محذوف مفعول بہ کی صفت) ھَنِئٌاس چیز کو کہتے ہیں جس کے کھانے پینے میں کوئی دشواری نہ ہو اور کھانے کے بعد معدے میں ناگواری نہ ہو۔ بِمَا کُنْتُمْ.... : اپنے اعمال کے سبب یا اپنے اعمال کے بدلے میں۔
Top