Tafseer-e-Mazhari - An-Najm : 8
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ
ثُمَّ دَنَا : پھر قریب آیا فَتَدَلّٰى : پھر اتر آیا
پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے
ثم دنا فتدلی پھر وہ (فرشتہ رسول اللہ ﷺ کے) قریب آیا۔ پھر اور قریب آیا دونوں جگہ مضاف محذوف ہے یعنی مقدار قرب دو قوسوں کے قرب کے برابر بلکہ اس سے بھی قریب تھی۔ بغوی نے لکھا ہے قصہ معراج میں شریک بن عبداللہ بن انس کی روایت سے ہم سے بیان کیا گیا کہ رب العزت قریب ہوا۔ پھر نیچے آیا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ سے اتنا قریب ہوگیا جیسے دو کمانوں کا فاصلہ بلکہ اس سے بھی قریب۔ شیخ محمد حیات سندھیؔ نے اپنے رسالہ میں لکھا ہے یہ حدیث غریب ہے اسی طرح حضرت ابن عباس ؓ نے بھی بیان کیا جس کو ابو سلمہ نے نقل کیا۔
Top