Tafseer-e-Mazhari - An-Najm : 7
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ
وَهُوَ : اور وہ بِالْاُفُقِ : افق پر تھا الْاَعْلٰى : بالائی۔ اعلیٰ
اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے
وھو بالافق الاعلی . اس وقت وہ (آسمان کے) بلند ترین کنارے پر تھا۔ وَھُوَ : یعنی رسول اللہ ﷺ ۔ مطلب یہ کہ وحی کے وقت رسول اللہ ﷺ استعداد کی نہایت بلندی پر تھے۔ اس وقت آپ ﷺ کا مرتبہ بہت اونچا تھا۔ اُفق : کا معنی ہی کنارہ یعنی دائرۂ مکان کی آخری حد پر تھے کہ اس سے آگے دائرۂ وجوب تھا جسکے اندر کوئی سالک قدم نہیں رکھ سکتا۔
Top