Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 64
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ
مُدْهَآمَّتٰنِ : نہایت سبز
دونوں خوب گہرے سبز
مدھا متن ” وہ دونوں باغ گہرے (سر) سبز ہوں گے۔ مُدْھَآمَّتٰنِ : اتنے سبز کہ انتہائی سبزی کی وجہ سے مائل بہ سیاہی ہوجائیں۔ یہ آیت دلالت کر رہی ہے کہ ان دونوں باغوں میں سبزی اور زمین پر پھیلی ہوئی بیلوں کی کثرت ہوگی ‘ جس طرح اوّ ل الذکر دونوں باغوں میں درختوں اور پھلوں کی فراوانی ہوگی اور ظاہر ہے کہ اول الذکر باغوں کو مؤخر الذکر باغوں پر اسی وجہ سے برتری ہوگی۔
Top