Tafseer-e-Mazhari - Al-Hadid : 2
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ : اسی کے لیے ہے بادشاہت آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۚ : اور زمین کی يُحْيٖ : وہ زندہ کرتا ہے وَيُمِيْتُ ۚ : اور موت دیتا ہے وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : اور وہ ہر چیز پر قَدِيْرٌ : قدرت رکھتا ہے
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
” اس کی سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور وہی ہر چیز پر قابو رکھنے والا ہے۔ وہی (سب سے) پہلے ہے اور وہی پیچھے اور وہی ظاہر ہے اور وہی مخفی اور وہی ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ “ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ.... : آسمانوں پر اور زمین پر اسی کا اقتدار ہے کیونکہ وہی تمام مخلوق کو عدم سے وجود میں لانے والا اور سب پر تصرف کرنے والا ہے۔ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ : اور وہی ہر چیز پر پورا قابو رکھنے والا ہے ‘ زندہ کرنا ہو یا موت دینا یا اس کے علاوہ کوئی اور تصرف سب پر اس کو قدرت ہے۔
Top