Tafseer-e-Mazhari - Al-Hadid : 5
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
لَهٗ : اسی کے لیے ہے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین کی وَاِلَى اللّٰهِ : اور اللہ ہی کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں الْاُمُوْرُ : سب کام
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں
لہ ملک السموت والارض والی اللہ ترجع الامور . ” آسمان و زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور اللہ کی طرف سب امور لوٹ جائیں گے۔ “ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ... آغاز آفرنیش کا ذکر کر کے یہ آیت ذکر کی تھی اور دوبارہ اب یہاں انجام امور کے ساتھ اسکا ذکر کیا۔ گویا یہ آیت آغاز اور انجام دونوں کی تمہید ہے۔
Top