Tafseer-e-Mazhari - Al-Qalam : 29
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا سُبْحٰنَ رَبِّنَآ : پاک ہے رب ہمارا اِنَّا : بیشک ہم كُنَّا : تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظالم
(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے
قالوا سبحان ربنا . بولے ہمارا رب پاک ہے ‘ اس جملہ میں اس امر کا اقرار ہے کہ اللہ ظالم ہونے سے پاک ہے۔ (وہ ظالم نہیں) ۔ انا کنا ظلمین . اور اپنے ظالم ہونے کا اعتراف ہے کہ ہم نے ہی مسکینوں کا حق روک کر اپنے اوپر ظلم کیا۔
Top