Tafseer-e-Mazhari - Al-Haaqqa : 4
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ
كَذَّبَتْ : جھٹلایا ثَمُوْدُ : ثمود نے وَعَادٌۢ : اور عاد نے بِالْقَارِعَةِ : کھڑکا دینے والی کو
کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا
کذبت ثمود . حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم۔ و عاد . حضرت ہود (علیہ السلام) کی قوم بالقارعۃ . کھٹ کھٹا دینے والی ساعت۔ یعنی قیامت ‘ جو ہر چیز کی توڑ پھوڑ ‘ شکست و ریخت اور انتشار و پراگندگی کی وجہ سے لوگوں کے کانوں پر ضرب لگائے گی۔ اس جگہ بھی ضمیر کی جگہ اسم ظاہر کو استعمال کیا گیا ہے۔ مگر ایسا مرادف لفظ لایا گیا جو شدت ہول میں زیادتی کو ظاہر کر رہا ہے۔ یہ جملہ سابقہ جملوں کے ساتھ مل کر بتارہا ہے کہ قیامت کو نہ ماننا اور اس کی تکذیب کرنا ہلاکت و تباہی کا موجب ہے۔
Top