Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 39
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
ذٰلِكَ : یہ ہے الْيَوْمُ الْحَقُّ ۚ : دن برحق فَمَنْ : پس جو کوئی شَآءَ : چاہے اتَّخَذَ : بنالے اِلٰى رَبِّهٖ : اپنے رب کی طرف مَاٰبًا : ٹھکانہ
یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
ذلک الیوم . یہ دن یعنی مذکورۂ بالا احوال والا دن۔ الحق . حق ہی ہے ‘ بلا ریب حقانیت اور صداقت پر یہ دن مقصور ہے (یعنی الحق خبر ہے اور خبر پر الف لام مفید قصر ہوتا ہے ‘ پس مطلب یہ ہوگا کہ قیامت کا دن یقیناً حق ہی ہے) ۔ فمن شاء اتخذ الی ربہ مابا . مآب ‘ جائے رجوع۔ اللہ کے قرب تک۔ پہنچانے والا راستہ یعنی جو چاہے طاعات ‘ اتباع انبیاء اور مجذوب و سالک اہل ہدایت کی پیروی کر کے اللہ کے قرب کا راستہ اختیار کرے۔ فمن میں فاء سببی ہے کیونکہ اللہ تک پہنچانے والا راستہ اختیار کرنے کا سبب قیامت کا برحق ہونا ہے۔ الی ربہٖ ماٰبًا کے متعلق ہے یا حال ہے۔
Top