Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 4
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ : ہرگز نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
کلا سیعلمون . کَلَّا سے اختلاف مذکور کو روکا گیا ہے کیونکہ اختلاف کی بناء انکار پر تھی۔ خواہ کل اہل مکہ منکر تھے (اور قطعیت و تردد میں ایک دوسرے سے مختلف تھے) یا بعض منکر تھے اور بعض نہ تھے۔ یعنی ان کو اختلاف نہ کرنا چاہیے ‘ کافروں اور منکروں کو اس کی حقانیت عنقریب (دُنیا میں اور) قبر میں معلوم ہوجائے گی۔
Top