Mazhar-ul-Quran - Faatir : 2
مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ وَ مَا یُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
مَا يَفْتَحِ : جو کھول دے اللّٰهُ : اللہ لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے مِنْ رَّحْمَةٍ : رحمت سے فَلَا مُمْسِكَ : تو بند کرنے والا انہیں لَهَا ۚ : اس کا وَمَا يُمْسِكْ ۙ : اور جو وہ بند کردے فَلَا مُرْسِلَ : تو کوئی بھیجنے والا نہیں لَهٗ : اس کا مِنْۢ بَعْدِهٖ ۭ : اس کے بعد وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
اللہ2 لوگوں کے لیے جو رحمت کھول دے کوئی اس کو بند کرنے والا ہیں اور جو کچھ روک لے تو اس کے روک لینے کے بعد اس کا کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہی غالب حکمت والا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں۔ (ف 2) اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ آدمیوں کے لیے رحمت کا دروازہ کھول دے تو کوئی اس رحمت کاروکنے والا نہیں اور جو بند کردے اور روک دے تو کوئی پھر اس کو کھولنے والا نہیں، غرض سب کچھ اسی کے قبضہ میں ہے اور وہی غالب حکمت والا ہے۔ اس کے سامنے کسی کی مجال نہیں جو اس کے انتطام میں دخل دے سکے اور جو کام وہ کرتا ہے حکمت کے ساتھ کرتا ہے۔
Top