Mazhar-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 47
وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ
وَاَنَّ عَلَيْهِ : اور بیشک اس پر ہے النَّشْاَةَ الْاُخْرٰى : دوسری دفعہ جی اٹھنا
اور2 یہ کہ دوسری بار زندہ کرنا (حسب وعدہ ) اس کے ذمہ ہے ۔
(ف 2) مطلب یہ ہے کہ جیسے دنیا میں اللہ تعالیٰ نے سب کو بسایا ویسا ہی ان سب کو دوسری زندگانی میں بھی ضرور لے جائے گا، یعنی مرے بعد اٹھائیگا یا یہ کہ جب اس نے اپنے کلام میں انسان کے دوبارہ پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے تو اس پر اس وعدہ کا پورا کرنا لازم ہے۔
Top