Mazhar-ul-Quran - Al-Anfaal : 52
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
كَدَاْبِ : جیسا کہ دستور اٰلِ فِرْعَوْنَ : فرعون والے وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے كَفَرُوْا : انہوں نے انکار کیا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتوں کا فَاَخَذَهُمُ : تو انہیں پکڑا اللّٰهُ : اللہ بِذُنُوْبِهِمْ : ان کے گناہوں پر اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ قَوِيٌّ : قوت والا شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور تھا کہ وہ اللہ کی آیتوں سے منکر ہوئے، پس اللہ نے ان کے گناہوں میں ان کو پکڑا بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب کرنے والا ہے
مشرکین کو ہدایت اللہ تعالیٰ نے کفار بدر کے عذاب کا ذکر فرمانے کے بعد مشرکوں کو پہلی امتوں کا عذاب یاد دلاکر فرمایا کہ ان مشرکین مکہ کو جو ہم نے ان کی گمراہی، اللہ کی آیتوں اور اللہ کے رسول کے جھٹلانے کے سبب سے بدع کی لڑائی میں ہلاک کردیا، یہ کوئی نئی بات نہ تھی بلکہ ہمیشہ یہی عادت الہی ہے کہ جو قومیں ان سے پہلے ہو گزریں جو کفر کرتی گئیں، اور انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا پھر فورا اس خطا پر اللہ تعالیٰ نے انہیں پکڑلیا اور اللہ تعالیٰ بہت ہی قوی ہے اور اس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا ہے، اور اس کا عذاب بھی بہت سخت ہے اس سے کوئی بھاگ نہیں سکتا ہے۔
Top