Mazhar-ul-Quran - At-Tawba : 129
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ۖۗ٘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَاِنْ تَوَلَّوْا : پھر اگر وہ منہ موڑیں فَقُلْ : تو کہ دیں حَسْبِيَ : مجھے کافی ہے اللّٰهُ : اللہ لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا ھُوَ : اس کے سوا عَلَيْهِ : اس پر تَوَكَّلْتُ : میں نے بھروسہ کیا وَھُوَ : اور وہ رَبُّ : مالک الْعَرْشِ : عرش الْعَظِيْمِ : عظیم
پھر اگر وہ منہ پھیریں تو تم فرمادو : ” مجھے اللہ کافی ہے نہیں کوئی معبود اس کے سوا، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے “
سورة توبہ کے فضائل (تمام مسائل کا حل) ارشاد ہوتا ہے کہ اگر منافق آپ کی فرمانبرداری سے منہ پھیریں، پس ان سے فرمادیجئے کہ میرا اللہ مجھے کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔ غرضیکہ یہ سورة توبہ بڑی مبارک سورة ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص ہر روز صبح وشام حسبی اللہ لآ الٰہ الا ہو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم سات مرتبہ پڑھ لیا کرے تو خدا اس کی ساری مشکلیں آسان کرے گا۔
Top