Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 4
كُتِبَ عَلَیْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ یُضِلُّهٗ وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ
كُتِبَ عَلَيْهِ : اس پر (اس کی نسبت) لکھ دیا گیا اَنَّهٗ : کہ وہ مَنْ تَوَلَّاهُ : جو دوستی کریگا اس سے فَاَنَّهٗ : تو وہ بیشک يُضِلُّهٗ : اسے گمراہ کرے گا وَيَهْدِيْهِ : اور راہ دکھائے گا اسے اِلٰى : طرف عَذَابِ : عذاب السَّعِيْرِ : دوزخ
جس کے حق میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اس کارفیق ہو سو وہ8 اس کو بہکائے اور لے جائے عذاب میں دوزخ کے
8:۔ ” مَنْ تَوَلَّاهُ “ اي اتخذہ ولیا وتبعہ (روح ج 17 ص 114) ۔ یعنی جو شخص بھی ان شیاطین سے دوستی رکھے گا اور ان کی پیروی کرے گا وہ اسے صراط مستقیم سے گمراہ کر کے جہنم ہی کا راستہ دکھائیں گے۔
Top