Mutaliya-e-Quran - Yunus : 103
ثُمَّ نُنَجِّیْ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ١ۚ حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر نُنَجِّيْ : ہم بچا لیتے ہیں رُسُلَنَا : اپنے رسول (جمع) وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے كَذٰلِكَ : اسی طرح حَقًّا عَلَيْنَا : حق ہم پر نُنْجِ : ہم بچالیں گے الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنین
پھر (جب ایسا وقت آتا ہے تو) ہم اپنے رسولوں کو اور اُن لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ہمارا یہی طریقہ ہے ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں
ثُمَّ [پھر ] نُنَجِّيْ [ ہم بچا لیتے ہیں ] رُسُلَنَا [ اپنے رسولوں کو ] وَالَّذِيْنَ [ اور ان کو جو ] اٰمَنُوْا [ایمان لائے ] كَذٰلِكَ ۚ [ اسی طرح (ہے ) ] حَقًّا [ حق ہوتے ہوئے ] عَلَيْنَا [ ہم پر ] نُنْجِ [ (کہ ) ہم بچا لیں ] الْمُؤْمِنِيْنَ [ایمان لانے والوں کو ] (آیت ۔ 103) ننج دراصل مضارع میں جمع متکلم کا صیغہ ننجی ہے ی حرف علت ہے ، لفظ میں آخری ہونے کی وجہ سے ساکن ہوئی ۔ پھر المومنین میں لام بھی ساکن ہے ۔ دوساکن جمع ہوئے ۔ اس لئے ی گرگئی ہے ۔
Top