Mutaliya-e-Quran - Yunus : 53
وَ یَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ١ؔؕ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ١ؔؕۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۠   ۧ
وَيَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ : اور آپ سے پوچھتے ہیں اَحَقٌّ : کیا سچ ہے ھُوَ : وہ قُلْ : آپ کہ دیں اِيْ : ہاں وَرَبِّيْٓ : میرے رب کی قسم اِنَّهٗ : بیشک وہ لَحَقٌّ : ضرور سچ وَمَآ : اور نہیں اَنْتُمْ : تم ہو بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنے والے
پھر پُوچھتے ہیں کیا واقعی یہ سچ ہے جو تم کہہ رہے ہو؟ کہو “میرے رب کی قسم، یہ بالکل سچ ہے اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے ظہُور میں آنے سے روک دو"
[وَيَسْتَنْۢبِـــُٔـوْنَكَ (اور وہ سب دریافت کرتے ہیں آپ سے )] [اَ : کیا ] حَقٌّ [ حق ہے ] ھُوَ ڼ [ یہ (قرآن ) ] قُلْ [ آپ کہئے ] اِيْ [ ہاں ] وَرَبِّيْٓ [ میرے رب کی قسم ہے ] اِنَّهٗ [ بیشک یہ ] لَحَقٌّ ې [ یقینا حق ہے ] وَمَآ اَنْتُمْ [ اور تم لوگ نہیں ہو ] بِمُعْجِزِيْنَ [ عاجز کرنے والے (اس کو ) ] (آیت ۔ 53) احق ھو میں حق خبر مقدم اور ھو مبتدا مؤخر ہے ۔ ای عربی میں نعم کے معنی میں آتا ہے ۔ وربی کا واو قسمیہ ہے۔
Top