Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 127
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ
وَاصْبِرْ : اور صبر کرو وَمَا : اور نہیں صَبْرُكَ : تمہارا صبر اِلَّا : مگر بِاللّٰهِ : اللہ کی مدد سے وَلَا تَحْزَنْ : اور غم نہ کھاؤ عَلَيْهِمْ : ان پر وَلَا تَكُ : اور نہ ہو فِيْ : میں ضَيْقٍ : تنگی مِّمَّا : اس سے جو يَمْكُرُوْنَ : وہ فریب کرتے ہیں
اے محمدؐ، صبر سے کام کیے جاؤ اور تمہارا یہ صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اِن لوگوں کی حرکات پر ر نج نہ کرو اور نہ ان کی چال بازیوں پر دل تنگ ہو
[وَاصْبِرْ : اور آپ ﷺ صبر کریں ] [ وَمَا صَبْرُكَ : اور آپ ؐ کا صبر نہیں ہے ] [ اِلَّا : مگر ] [ بِاللّٰهِ : اللہ (کی توفیق) سے ] [ وَلَا تَحْزَنْ : اور آپ ﷺ غمگین مت ہوں ] [ عَلَيْهِمْ؛ان لوگوں پر ] [ وَلَا تَكُ : اور آپ ﷺ مت ہوں ] [ فِيْ ضَيْقٍ : کسی تنگی میں ] [ مِّمَا : اس سے جو ] [ يَمْكُرُوْنَ : یہ لوگ چالبازی کرتے ہیں ]
Top