Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 41
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو هَاجَرُوْا : انہوں نے ہجرت کی فِي اللّٰهِ : اللہ کے لیے مِنْۢ بَعْدِ : اس کے بعد مَا ظُلِمُوْا : کہ ان پر ظلم کیا گیا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ : ضرور ہم انہیں جگہ دیں گے فِي الدُّنْيَا : دنیا میں حَسَنَةً : اچھی وَلَاَجْرُ : اور بیشک اجر الْاٰخِرَةِ : آخرت اَكْبَرُ : بہت بڑا لَوْ : کاش كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے
جو لوگ ظلم سہنے کے بعد اللہ کی خاطر ہجرت کر گئے ہیں ان کو ہم دنیا ہی میں اچھا ٹھکانا دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش جان لیں وہ مظلوم
[وَالَّذِينَ : اور وہ لوگ جنھوں نے ] [ هَاجَرُوْا : ہجرت کی ] [ فِي اللّٰهِ : اللہ (کی راہ) میں ] [ مِنْۢ بَعْدِ مَا : اس کے بعد کہ جو ] [ ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ : ہم لازماً ٹھکانہ دیں گے ان کو ] [ فِي الدُّنْيَا : دنیا میں ] [ حَسَـنَةً ۭ : ایک اچھے (گھر) کا ] [ وَلَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ : اور یقینا آخرت کا بدلہ ] [ اَكْبَرُ ۘ: سب سے بڑا ہے ] [ لَوْ : کاش ] [ كَانوْا يَعْلَمُوْنَ : وہ لوگ جانتے ہوتے ] ترکیب : (آیت۔ 41) لَنُبَوِّئَنَّ کا مفعول اوّل ھُمْ کی ضمیر ہے اور اس کا مفعول ثانی محذوف ہے جو کہ دَارًا ہوسکتا ہے۔ حَسَنَۃً اس کی صفت ہے۔ یَعْلَمُوْنَ کی ضمیر فاعلی، آیت۔ 39 میں مذکور کٰذِبِیْنَ کے لئے ہے۔
Top