Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 66
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک لَكُمْ : تمہارے لیے فِي : میں الْاَنْعَامِ : چوپائے لَعِبْرَةً : البتہ عبرت نُسْقِيْكُمْ : ہم پلاتے ہیں تم کو مِّمَّا : اس سے جو فِيْ : میں بُطُوْنِهٖ : ان کے پیٹ (جمع) مِنْ : سے بَيْنِ : درمیان فَرْثٍ : گوبر وَّدَمٍ : اور خون لَّبَنًا : دودھ خَالِصًا : خالص سَآئِغًا : خوشگوار لِّلشّٰرِبِيْنَ : پینے والوں کے لیے
اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے اُن کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں، یعنی خالص دودھ، جو پینے والوں کے لیے نہایت خو ش گوار ہے
[وَان : اور بیشک ] [ لَكُمْ : تمہارے لئے ] [ فِي الْانعام : چوپایوں میں ] [ لَعِبْرَةً ۭ: یقینا ایک عبرت ہے ] [ نُسْقِيْكُمْ : ہم پلاتے ہیں تم لوگوں کو ] [ مِّمَا : اس میں سے جو ] [ فِيْ بُطُوْنِهٖ : ان کے پیٹوں میں ہے ] [ مِنْۢ بَيْنِ فَرْثٍ : خون اور گوبر کے درمیان سے ] [ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا : (خون اور گوبر کی) ملاوٹ سے پاک دودھ ] [ سَاۗىِٕغًا : خوشگوار ہوتے ہوئے ] [ لِلشّٰرِبِيْنَ : پینے والوں کے لئے ] ر ث [فَرَثًا : (س) شکم سیر ہونا۔] [ فَرْثٌ گوبر (جب تک اوجھڑی میں رہے) زیر مطالعہ آیت۔ 66 ۔ ] (آیت۔ 66) اَلْاَنْعَام اسمِ جنس ہے۔ اس لئے بُطُوْنِہٖ میں واحد مذکر کی ضمیر چہٖ بھی جائز ہے۔ نُسْقِیْ کا مفعول اوّل کُمْ کی ضمیر ہے اور اس کا مفعول ثانی لَبَنًا خَالِصًا ہے جبکہ سَاگغًا حال ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔
Top