Mutaliya-e-Quran - An-Naml : 54
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ
وَلُوْطًا : اور لوط اِذْ قَالَ : جب اس نے کہا لِقَوْمِهٖٓ : اپنی قوم اَتَاْتُوْنَ : کیا تم آگئے (اتر آئے) ہو الْفَاحِشَةَ : بےحیائی وَاَنْتُمْ : اور تم تُبْصِرُوْنَ : دیکھتے ہو
اور لوطؑ کو ہم نے بھیجا یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا "کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟
وَلُوْطًا [ اور (ہم بھیج چکے) لوط (علیہ السلام) کو ] اِذْ قَالَ [ جب انھوں نے کہا ] لِقَوْمِهٖٓ [ اپنی قوم سے ] اَتَاْتُوْنَ [ کیا تم لوگ کرتے ہو ] الْفَاحِشَةَ [ بےحیائی ] وَ [ اس حال میں کہ ] اَنْتُمْ [ تم لوگ ] تُبْصِرُوْنَ [ دیکھتے ہو ] نوٹ۔ 1: حضرت لوط (علیہ السلام) کی تبلیغ پر قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ جب لوط (علیہ السلام) اور ان کے لوگ اس فعل سے بیزار ہیں اور وہ نہ تمہاری مانتے ہیں نہ تم ان کی ، تو ہمیشہ کی اس کلکل کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔ لوط (علیہ السلام) کے گھرانے کو دیس نکالا دے کر ان کے روزمرہ کے کچوکوں سے نجات حاصل کرلو۔ جب کافروں نے پختہ ارادہ کرلیا۔ اس پر جم گئے اور اجماع ہوگیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو ہلاک کردیا۔ (ابن کثیر)
Top