Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 31
وَ اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ یٰمُوْسٰۤى اَقْبِلْ وَ لَا تَخَفْ١۫ اِنَّكَ مِنَ الْاٰمِنِیْنَ
وَاَنْ : اور یہ کہ اَلْقِ : ڈالو عَصَاكَ : اپنا عصا فَلَمَّا رَاٰهَا : پھر جب اس نے اسے دیکھا تَهْتَزُّ : لہراتے ہوئے كَاَنَّهَا : گویا کہ وہ جَآنٌّ : سانپ وَّلّٰى : وہ لوٹا مُدْبِرًا : پیٹھ پھیر کر وَّ : اور َمْ يُعَقِّبْ : پیچھے مڑ کر نہ دیکھا يٰمُوْسٰٓي : اے موسیٰ اَقْبِلْ : آگے آ وَلَا تَخَفْ : اور تو ڈر نہیں اِنَّكَ : بیشک تو مِنَ : سے الْاٰمِنِيْنَ : امن پانے والے
اور (حکم دیا گیا کہ) پھینک دے اپنی لاٹھی جونہی کہ موسیٰؑ نے دیکھا کہ وہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر بھی نہ دیکھا (ارشاد ہوا) "موسیٰؑ، پلٹ آ اور خوف نہ کر، تو بالکل محفوظ ہے
وَاَنْ [ اور یہ کہ ] اَلْقِ [ آپ (علیہ السلام) ڈال دیں ] عَصَاكَ ۭ [ اپنی لاٹھی کو ] فَلَمَّا [ پھر جب ] رَاٰهَا [ انھوں (علیہ السلام) نے دیکھا اس کو ] تَهْتَزُّ [ ہلتے ہوئے ] كَاَنَّهَا [ جیسے کہ وہ ] جَاۗنٌّ [ کوئی سانپ ہے ] وَّلّٰى [ تو وہ پلٹے ] مُدْبِرًا [ پیٹھ پھیرنے والا ہوتے ہوئے ] وَّلَمْ يُعَقِّبْ ۭ [ اور پیچھے ہوئے ہی نہیں ] يٰمُوْسٰٓي [ اے موسیٰ (علیہ السلام) ] اَقْبِلْ [ آپ (علیہ السلام) سامنے آئیں ] وَلَا تَخَفْ ۣ [ اور مت ڈریں ] اِنَّكَ [ بیشک آپ (علیہ السلام) ] مِنَ الْاٰمِنِيْنَ [ امن میں ہونے والوں میں سے ہیں ]
Top