Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 47
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَیَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَلَوْلَآ : اور اگر نہ ہوتا اَنْ تُصِيْبَهُمْ : کہ پہنچے انہیں مُّصِيْبَةٌ : کوئی مصیبت بِمَا قَدَّمَتْ : اس کے سبب۔ جو بھیجا اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھ (ان کے اعمال) فَيَقُوْلُوْا : تو وہ کہتے رَبَّنَا : اے ہمارے رب لَوْلَآ : کیوں نہ اَرْسَلْتَ : بھیجا تونے اِلَيْنَا : ہماری طرف رَسُوْلًا : کوئی رسول فَنَتَّبِعَ : پس پیروی کرتے ہم اٰيٰتِكَ : تیرے احکام وَنَكُوْنَ : اور ہم ہوتے مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
(اور یہ ہم نے اس لیے کیا کہ) کہیں ایسا نہ ہو کہ اُن کے اپنے کیے کرتوتوں کی بدولت کوئی مصیبت جب اُن پر آئے تو وہ کہیں "اے پروردگار، تُو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہلِ ایمان میں سے ہوتے"
وَلَوْلَآ اَنْ [اور اگر نہ ہوتا کہ (ہم نذیر نہ بھیجتے) پھر ] تُصِيْبَهُمْ [آن لگتی ان کو ] مُّصِيْبَةٌۢ [کوئی آلگنے والی (آفت)] بِمَا [بسبب اس کے جو ] قَدَّمَتْ [آگے بھیجا ] اَيْدِيْهِمْ [ان کے ہاتھوں نے ] فَيَقُوْلُوْا [تو وہ لوگ کہتے ] رَبَّنَا [اے ہمارے رب ] لَوْلَآ [کیوں نہیں ] اَرْسَلْتَ [تو نے بھیجا ] اِلَيْنَا [ہماری طرف ] رَسُوْلًا [کوئی رسول ] فَنَتَّبِعَ [نتیجۃً ہم پیروی کرتے ] اٰيٰتِكَ [تیری آیتوں کی ] وَنَكُوْنَ [اور ہم ہوجاتے ] مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ [ایمان لانے والوں میں سے ]
Top