Mazhar-ul-Quran - Al-Qasas : 47
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَیَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَلَوْلَآ : اور اگر نہ ہوتا اَنْ تُصِيْبَهُمْ : کہ پہنچے انہیں مُّصِيْبَةٌ : کوئی مصیبت بِمَا قَدَّمَتْ : اس کے سبب۔ جو بھیجا اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھ (ان کے اعمال) فَيَقُوْلُوْا : تو وہ کہتے رَبَّنَا : اے ہمارے رب لَوْلَآ : کیوں نہ اَرْسَلْتَ : بھیجا تونے اِلَيْنَا : ہماری طرف رَسُوْلًا : کوئی رسول فَنَتَّبِعَ : پس پیروی کرتے ہم اٰيٰتِكَ : تیرے احکام وَنَكُوْنَ : اور ہم ہوتے مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
اور اگر نہ ہوتا یہ کہ1 کوئی مصیبت کبھی پہنچتی سا کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تو وہ کہتے کہ اے ہمارے رب، تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور (ان احکام اور رسول پر) ایمان لاتے ۔
آنحضرت ﷺ پر مشرکین کا اعتراض۔ (ف 1) ان آیتوں میں قریش کو یوں قائل کیا کہ جب ان لوگوں میں سے کوئی رسول نہ تھا اور کوئی کتاب اللہ کی طرف سے ان پر نہ اتری تھی تو یہود اور نصاری کو اہل کتاب دیکھ کر قریش کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کا اتباع کرتے اوان احکام اور رسول پر ایمان لاتے پس جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق کتاب یعنی قرآن آیا تو اب ان کو مناسب تھا کہ اس نعمت کا شکریہ ادا کرتے اور اس کی پیروی کرتے لیکن یہ تو نہ کیا بلکہ رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ عصا اور یدبیضا اور دریائے قلزم کے بیچ میں سے راستہ کا معجزہ جو حضرت موسیٰ کو ملا تھا اسی طرح کا ظاہر آتا ہوا کوئی معجزہ آپ کو بھی خدا کی طرف سے مل جائے تو ہم ضرور آپ کو سچانبی مان لیں گے اور قریش یہ کہتے تھے کہ جس طرح حضرت موسیٰ کو ایک ہی مرتبہ پوری کتاب دیدی گئی اس طرح اس رسول پر کتاب پوری کیوں نہ اتاری گئی اب اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں ارشاد فرمایا پہلے موسیٰ پر جو کتاب اور معجزہ عصا، یدبیضاء دیا گیا گیا تو کیا انہوں نے اس کا انکار نہیں کیا تھا اگر اپنے محبوب پر بھی اسی طرح اتارتے تو کیا ایمان لے آتے، اگر ایک ہی دفعہ کتاب کا اتار دینا ان کے ایمان کے لیے کافی ہوجاتا تو حضرت موسیٰ پر کیوں ایمان نہیں لائے۔ قریش نے کہا، یہ موسیٰ اور نبی ﷺ دونوں جادوگر ہیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور کہا بیشک ہم دونوں کے منکر ہیں۔
Top