Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 59
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے رَبُّكَ : تمہارا رب مُهْلِكَ : ہلاک کرنے والا الْقُرٰى : بستیاں حَتّٰى : جب تک يَبْعَثَ : بھیجدے فِيْٓ اُمِّهَا : اس کی بڑی بستی میں رَسُوْلًا : کوئی رسول يَّتْلُوْا : وہ پڑھے عَلَيْهِمْ : ان پر اٰيٰتِنَا : ہماری آیات وَمَا كُنَّا : اور ہم نہیں مُهْلِكِي : ہلاک کرنے والے الْقُرٰٓى : بستیاں اِلَّا : مگر (جب تک) وَاَهْلُهَا : اسکے رہنے والے ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسُول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سُناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتے
وَمَا كَانَ [اور نہیں ہے ] رَبُّكَ [آپ ﷺ کا رب ] مُهْلِكَ الْقُرٰى [بستیوں کو ہلاک کرنے والا ] حَتّٰى [یہاں تک کہ ] يَبْعَثَ [وہ بھیج دے ] فِيْٓ اُمِّهَا [ان (بستیوں) کے مرکز میں ] رَسُوْلًا [ایک ایسا رسول ] يَّتْلُوْا عَلَيْهِمْ [جو پڑھ کر سنائے ان کو ] اٰيٰتِنَا ۚ [ہماری آیتیں ] وَمَا كُنَّا [اور ہم نہیں ہیں ] مُهْلِــكِي الْقُرٰٓى [بستیوں کو ہلاک کرنے والے ] اِلَّا [مگر ] وَ [اس حال میں کہ ] اَهْلُهَا [ان کے لوگ ] ظٰلِمُوْنَ [ظلم کرنے والے ہوں (آیت۔ 59) ۔ مہلک القری میں کان کی خبر ہونے کی وجہ سے مہلک حالت نصب میں ہے اور واحد آیا ہے۔ جبکہ آگے کنا (جمع) کی خبر حالت نصب میں مہلکین تھی۔ مضاف ہونے کی وجہ سے نون اعرابی گرا تو مہلکی القری استعمال ہوا ہے۔
Top