Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 64
وَ قِیْلَ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ
وَقِيْلَ : اور کہا جائے گا ادْعُوْا : تم پکارو شُرَكَآءَكُمْ : اپنے شریکوں کو فَدَعَوْهُمْ : سو وہ انہیں پکاریں گے فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا : تو وہ جواب نہ دیں گے لَهُمْ : انہیں وَرَاَوُا : اور وہ دیکھیں گے الْعَذَابَ : عذاب لَوْ اَنَّهُمْ : کاش وہ كَانُوْا يَهْتَدُوْنَ : وہ ہدایت یافتہ ہوتے
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ پکارو اب اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو یہ انہیں پکاریں گے مگر وہ اِن کو کوئی جواب نہ دیں گے اور یہ لوگ عذاب دیکھ لیں گے کاش یہ ہدایت اختیار کرنے والے ہوتے
وَقِيْلَ [اور کہا جائے گا ] ادْعُوْا [تم لوگ پکارو ] شُرَكَاۗءَكُمْ [اپنے شریکوں کو ] فَدَعَوْهُمْ [پھر وہ پکاریں گے ان کو ] فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا [تو وہ جواب نہیں دیں گے ] لَهُمْ [ان کو ] وَرَاَوُا [اور وہ دیکھیں گے ] الْعَذَابَ ۚ [عذاب کو ] لَوْ اَنَّهُمْ [کاش کہ وہ لوگ ] كَانُوْا يَهْتَدُوْنَ [ہدایت پاتے ہوتے ] ۔
Top