Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 78
قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْ١ؕ اَوَ لَمْ یَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهٖ مِنَ الْقُرُوْنِ مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًا١ؕ وَ لَا یُسْئَلُ عَنْ ذُنُوْبِهِمُ الْمُجْرِمُوْنَ
قَالَ : کہنے لگا اِنَّمَآ : یہ تو اُوْتِيْتُهٗ : مجھے دیا گیا ہے عَلٰي عِلْمٍ : ایک علم (ہنر) سے عِنْدِيْ : میرے پاس اَوَ : کیا لَمْ يَعْلَمْ : وہ نہیں جانتا اَنَّ اللّٰهَ : کہ اللہ قَدْ اَهْلَكَ : بلاشبہ ہلاک کردیا مِنْ قَبْلِهٖ : اس سے قبل مِنَ : سے (کتنی) الْقُرُوْنِ : جماعتیں مَنْ : جو هُوَ اَشَدُّ : وہ زیادہ سخت مِنْهُ : اس سے جو قُوَّةً : قوت میں وَّاَكْثَرُ : اور زیادہ جَمْعًا : جمعیت وَلَا يُسْئَلُ : اور نہ سوال کیا جائے گا عَنْ : سے (بابت) ذُنُوْبِهِمُ : ان کے گناہ الْمُجْرِمُوْنَ : (جمع) مجرم
تو اُس نے کہا "یہ سب کچھ تو مجھے اُس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھ کو حاصل ہے" کیا اس کو علم نہ تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سے ایسے لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے جو اس سے زیادہ قوت اور جمعیت رکھتے تھے؟ مجرموں سے تو ان کے گناہ نہیں پوچھے جاتے
قَالَ [(قارون نے) کہا ] اِنَّمَآ [کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] اُوْتِيْتُهٗ [مجھ کو دیا گیا یہ (خزانہ)] عَلٰي عِلْمٍ [ایک ایسے علم کی بنا پر جو ] عِنْدِيْ ۭ [میرے پاس ہے ] اَوَلَمْ يَعْلَمْ [اور کیا اس نے جانا ہی نہیں ] اَنَّ اللّٰهَ [کہ اللہ ] قَدْ اَهْلَكَ [ہلاک کرچکا ہے ] مِنْ قَبْلِهٖ [اس سے پہلے ] مِنَ الْقُرُوْنِ [قوموں میں سے ] مَنْ هُوَ [اسکو کہ وہ ] اَشَدُّ [زیادہ شدید تھا ] مِنْهُ [اس سے ] قُوَّةً [بلحاظ قوت کے ] وَّاَكْثَرُ [اور زیادہ کثرت والا تھا ] جَمْعًا ۭ [بلحاظ جمع کرنے کے ] وَلَا يُسْـَٔــلُ [اور پوچھا نہیں جاتا ] عَنْ ذُنُوْبِهِمُ [ان کے گناہوں کے بارے میں ] الْمُجْرِمُوْنَ [مجرموں سے ]
Top