Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 82
وَ اَصْبَحَ الَّذِیْنَ تَمَنَّوْا مَكَانَهٗ بِالْاَمْسِ یَقُوْلُوْنَ وَیْكَاَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ١ۚ لَوْ لَاۤ اَنْ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا لَخَسَفَ بِنَا١ؕ وَیْكَاَنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ۠   ۧ
وَاَصْبَحَ : اور صبح کے وقت الَّذِيْنَ : جو لوگ تَمَنَّوْا : تمنا کرتے تھے مَكَانَهٗ : اس کا مقام بِالْاَمْسِ : کل يَقُوْلُوْنَ : کہنے لگے وَيْكَاَنَّ : ہائے شامت اللّٰهَ : اللہ يَبْسُطُ : فراخ کردیتا ہے الرِّزْقَ : رزق لِمَنْ يَّشَآءُ : جس کے لیے چاہے مِنْ : سے عِبَادِهٖ : اپنے بندے وَيَقْدِرُ : اور تنگ کردیتا ہے لَوْلَآ : اگر نہ اَنْ : یہ کہ مَّنَّ اللّٰهُ : احسان کرتا اللہ عَلَيْنَا : ہم پر لَخَسَفَ بِنَا : البتہ ہمیں دھنسا دیتا وَيْكَاَنَّهٗ : ہائے شامت لَا يُفْلِحُ : فلاح نہیں پاتے الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع)
اب وہی لوگ جو کل اس کی منزلت کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے "افسوس، ہم بھول گئے تھے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تلا دیتا ہے اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دَھنسا دیتا افسوس ہم کو یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے"
وَاَصْبَحَ [اور ہوگئے ] الَّذِيْنَ [وہ لوگ جنہوں نے ] تَمَـــنَّوْا [تمنا کی تھی ] مَكَانَهٗ [اس کی جگہ کی ] بِالْاَمْسِ [کل تک ] يَقُوْلُوْنَ [(یہ) کہتے ہوئے ] وَيْكَاَنَّ [ارے ! گویا کہ ] اللّٰهَ [اللہ ہی ] يَبْسُطُ [کشادہ کرتا ہے ] الرِّزْقَ [رزق کو ] لِمَنْ [جس کے لئے ] يَّشَاۗءُ [اور چاہتا ہے ] مِنْ عِبَادِهٖ [اپنے بندوں میں سے ] وَيَقْدِرُ ۚ [اور وہ اندازے سے دیتا ہے (جیسے چاہتا ہے)] لَوْلَآ اَنْ [اگر نہ ہوتا کہ ] مَّنَّ [احسان کیا ] اللّٰهُ [اللہ نے ] عَلَيْنَا [ہم پر ] لَخَسَفَ [تو وہ ضرور دھنسا دیتا ] بِنَا ۭ[ہم کو (بھی)] وَيْكَاَنَّهٗ [ارے ! حقیقت یہ ہے کہ ] لَا يُفْلِحُ [فلاح نہیں پاتے ] الْكٰفِرُوْنَ [ناشکری کرنے والے ] ۔
Top