Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 174
فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ١ۙ وَّ اتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ
فَانْقَلَبُوْا : پھر وہ لوٹے بِنِعْمَةٍ : نعمت کے ساتھ مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَفَضْلٍ : اور فضل لَّمْ يَمْسَسْھُمْ : انہیں نہیں پہنچی سُوْٓءٌ : کوئی برائی وَّاتَّبَعُوْا : اور انہوں نے پیروی کی رِضْوَانَ : رضا اللّٰهِ : اللہ وَاللّٰهُ : اور اللہ ذُوْ فَضْلٍ : فضل والا عَظِيْمٍ : بڑا
آخر کار وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ساتھ پلٹ آئے، ان کو کسی قسم کا ضرر بھی نہ پہنچا اور اللہ کی رضا پر چلنے کا شرف بھی انہیں حاصل ہو گیا، اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے
[فَانْقَلَـبُوْا : پھر وہ لوگ پلٹے ] [بِنِعْمَۃٍ : ایک ایسی نعمت کے ساتھ جو ] [مِّنَ اللّٰہِ : اللہ (کی طرف) سے تھی ] [وَفَضْلٍ : اور کچھ فضل کے ساتھ ] [لَّـمْ یَمْسَسْہُمْ : چھوا ہی نہیں ان کو ] [سُوْٓئٌ : کسی برائی نے ] [وَّاتَّـبَعُوْا : اور انہوں نے پیروی کی ] [رِضْوَانَ اللّٰہِ : اللہ کی خوشنودی کی ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ : عظیم فضل والا ہے ]
Top