Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 175
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ١۪ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں ذٰلِكُمُ : یہ تمہیں الشَّيْطٰنُ : شیطان يُخَوِّفُ : ڈراتا ہے اَوْلِيَآءَهٗ : اپنے دوست فَلَا : سو نہ تَخَافُوْھُمْ : ان سے ڈرو وَخَافُوْنِ : اور ڈرو مجھ سے اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان والے
اب تمہیں معلوم ہو گیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا، مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو
[اِنَّمَا : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [ذٰلِکُمُ الشَّیْطٰنُ : یہ شیطان ] [یُخَوِّفُ : خوفزدہ کرتا ہے (تم لوگوں کو) ] [اَوْلِیَـآئَ ‘ ہٗ : اپنے چیلوں سے ] [فَلاَ تَخَافُوْہُمْ : پس تم لوگ مت ڈرو ان سے ] [وَخَافُوْنِ : اور ڈرو مجھ سے اِنْ کُنْتُمْ : اگر تم لوگ ہو ] [مُّـؤْمِنِیْنَ : ایمان لانے والے ]
Top