Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 186
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ
لَتُبْلَوُنَّ : تم ضرور آزمائے جاؤگے فِيْٓ : میں اَمْوَالِكُمْ : اپنے مال وَاَنْفُسِكُم : اور اپنی جانیں وَلَتَسْمَعُنَّ : اور ضرور سنوگے مِنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جنہیں اُوْتُوا الْكِتٰبَ : کتاب دی گئی مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے وَمِنَ : اور۔ سے الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا : جن لوگوں نے شرک کیا (مشرک) اَذًى : دکھ دینے والی كَثِيْرًا : بہت وَاِنْ : اور اگر تَصْبِرُوْا : تم صبر کرو وَتَتَّقُوْا : اور پرہیزگاری کرو فَاِنَّ : تو بیشک ذٰلِكَ : یہ مِنْ : سے عَزْمِ : ہمت الْاُمُوْرِ : کام (جمع)
مسلمانو! تمہیں مال اور جان دونوں کی آزمائشیں پیش آ کر رہیں گی، اور تم اہل کتاب اور مشرکین سے بہت سی تکلیف دہ باتیں سنو گے اگر ان سب حالات میں تم صبر اور خدا ترسی کی روش پر قائم رہو تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے
[لَتُـبْـلَوُنَّ : تم لوگوں کو لازماً آزمایا جائے گا ] [فِیْٓ اَمْوَالِکُمْ : تمہارے اموال میں ] [وَاَنْفُسِکُمْ : اور تمہاری جانوں میں ] [وَلَـتَسْمَعُنَّ : اور تم لوگ لازماً سنو گے ] [مِنَ الَّذِیْنَ : ان لوگوں سے جن کو ] [اُوْتُوا : دی گئی الْـکِتٰبَ : کتاب ] [مِنْ قَـبْلِکُمْ : تم سے پہلے ] [وَمِنَ الَّذِیْنَ : اور ان لوگوں سے جنہوں نے ] [اَشْرَکُوْٓا : شرک کیا اَذًی کَثِیْرًا : بہت زیادہ اذیت (کی باتیں) ] [وَاِنْ تَصْبِرُوْا : اور اگر تم لوگ ثابت قدم رہے ] [وَتَـتَّقُوْا : اور تم لوگوں نے تقویٰ اختیار کیا ] [فَاِنَّ : تو یقینا ] [ذٰلِکَ : یہ ] [مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ : حوصلے کے کاموں میں سے ہے ]
Top