Mutaliya-e-Quran - Al-Ahzaab : 30
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا
يٰنِسَآءَ النَّبِيِّ : اے نبی کی بیبیو مَنْ : جو کوئی يَّاْتِ : لائے (مرتکب ہو) مِنْكُنَّ : تم میں سے بِفَاحِشَةٍ : بیہودگی کے ساتھ مُّبَيِّنَةٍ : کھلی يُّضٰعَفْ : بڑھایا جائے گا لَهَا : اس کے لیے الْعَذَابُ : عذاب ضِعْفَيْنِ ۭ : دو چند وَكَانَ : اور ہے ذٰلِكَ : یہ عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ يَسِيْرًا : آسان
نبیؐ کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے
يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ [اے نبی ﷺ کی خواتین ] مَنْ [جو کوئی ] يَّاْتِ [کرے گی ] مِنْكُنَّ [تم میں سے ] بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ [کوئی کھلی بےحیائی ] يُّضٰعَفْ [تو بڑھایا جائے گا ] لَهَا [اس کے لئے ] الْعَذَابُ [عذاب کو ] ضِعْفَيْنِ ۭ [دوگنا ] وَكَانَ ذٰلِكَ [اور یہ ہے ] عَلَي اللّٰهِ [اللہ پر ] يَسِيْرًا [آسان ] ۔ نوٹ۔ 2: آیات۔ 30 ۔ 31 میں ازواج مطہرات کی یہ خصوصیت بیان کی گئی ہے کہ اگر وہ کوئی غلط کام کریں گی تو ان کو دوگنا عذاب دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر وہ کوئی نیک عمل کریں گی تو ان کو ثواب بھی دوہرا دیا جائے گا ایک حیثیت سے یہ ان کے اس عمل کی جزاء ہے جو انھوں نے رسول اللہ ﷺ کی زوجیت پر دنیا کی فراخی کو قربان کردیا۔
Top