Mutaliya-e-Quran - Al-Ahzaab : 37
وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰىهُ١ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا
وَاِذْ : اور (یاد کرو) جب تَقُوْلُ : آپ فرماتے تھے لِلَّذِيْٓ : اس شخص کو اَنْعَمَ اللّٰهُ : اللہ نے انعام کیا عَلَيْهِ : اس پر وَاَنْعَمْتَ : اور آپ نے انعام کیا عَلَيْهِ : اس پر اَمْسِكْ : روکے رکھ عَلَيْكَ : اپنے پاس زَوْجَكَ : اپنی بیوی وَاتَّقِ اللّٰهَ : اور ڈر اللہ سے وَتُخْفِيْ : اور آپ چھپاتے تھے فِيْ نَفْسِكَ : اپنے دل میں مَا اللّٰهُ : جو اللہ مُبْدِيْهِ : اس کو ظاہر کرنے والا وَتَخْشَى : اور آپ ڈرتے تھے النَّاسَ ۚ : لوگ وَاللّٰهُ : اور اللہ اَحَقُّ : زیادہ حقدار اَنْ : کہ تَخْشٰىهُ ۭ : تم اس سے ڈرو فَلَمَّا : پھر جب قَضٰى : پوری کرلی زَيْدٌ : زید مِّنْهَا : اس سے وَطَرًا : اپنی حاجت زَوَّجْنٰكَهَا : ہم نے اسے تمہارے نکاح میں دیدیا لِكَيْ : تاکہ لَا يَكُوْنَ : نہ رہے عَلَي : پر الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں حَرَجٌ : کوئی تنگی فِيْٓ اَزْوَاجِ : بیویوں میں اَدْعِيَآئِهِمْ : اپنے لے پالک اِذَا : جب وہ قَضَوْا : پوری کرچکیں مِنْهُنَّ : ان سے وَطَرًا ۭ : اپنی حاجت وَكَانَ : اور ہے اَمْرُ اللّٰهِ : اللہ کا حکم مَفْعُوْلًا : ہوکر رہنے والا
اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ "اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر" اُس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو پھر جب زیدؓ اس سے اپنی حاجت پوری کر چکا تو ہم نے اس (مطلقہ خاتون) کا تم سے نکاح کر دیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہ رہے جبکہ وہ ان سے اپنی حاجت پوری کر چکے ہوں اور اللہ کا حکم تو عمل میں آنا ہی چاہیے تھا
وَاِذْ تَقُوْلُ [اور جب آپ ﷺ کہتے تھے ] لِلَّذِيْٓ [اس (شخص) سے ] اَنْعَمَ اللّٰهُ [انعام کیا اللہ نے ] عَلَيْهِ [جس پر ] وَاَنْعَمْتَ [اور آپ ﷺ نے انعام کیا ] عَلَيْهِ [جس پر ] اَمْسِكْ [(کہ) تو تھامے رکھ ] عَلَيْكَ [اپنے پاس ] زَوْجَكَ [اپنی بیوی کو ] وَاتَّقِ اللّٰهَ [اور تو تقوی کر اللہ کا ] وَتُخْــفِيْ [اور آپ ﷺ چھپاتے تھے ] فِيْ نَفْسِكَ [اپنے جی میں ] مَا [اس کو ] اللّٰهُ مُبْدِيْهِ [اللہ ظاہر کرنے والا تھا جس کو ] وَتَخْشَى النَّاسَ ۚ [اور آپ ﷺ ڈرتے تھے لوگوں سے ] وَاللّٰهُ اَحَقُّ [اور اللہ سب سے زیادہ حقدا ہے ] اَنْ تَخْشٰـىهُ ۭ [کہ آپ ﷺ ڈریں اس سے ] فَلَمَّا قَضٰى زَيْدٌ [تو پھر جب پوری کی زید ؓ نے ] مِّنْهَا [اس (بیوی) سے ] وَطَرًا [حاجت (یعنی طلاق دے دی)] زَوَّجْنٰكَهَا [تو ہم نے جوڑا بنایا (نکاح کیا) آپ ﷺ کا ان ؓ سے ] لِكَيْ لَا يَكُوْنَ [تاکہ نہ ہو ] عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ [مومنوں پر ] حَرَجٌ [کوئی حرج ] فِيْٓ اَزْوَاجِ اَدْعِيَاۗىِٕهِمْ [اپنے منہ بولوں کی بیویوں میں ] اِذَا قَضَوْا [جب وہ پوری کریں ] مِنْهُنَّ [ان سے ] وَطَرًا ۭ[حاجت ] وَكَانَ اَمْرُ اللّٰهِ [اور تھا اللہ کا حکم ] مَفْعُوْلًا [کیا جانے والا ] ۔
Top