Mutaliya-e-Quran - Az-Zumar : 2
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ
اِنَّآ اَنْزَلْنَآ : بیشک ہم نے نازل کی اِلَيْكَ : تمہاری طرف الْكِتٰبَ : یہ کتاب بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ فَاعْبُدِ اللّٰهَ : پس اللہ کی عبادت کرو مُخْلِصًا : خالص کر کے لَّهُ : اسی کے لیے الدِّيْنَ : عبادت
(اے محمدؐ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کے لیے خالص کرتے ہوئے
اِنَّآ اَنْزَلْنَآ [بیشک ہم نے نازل کیا ] اِلَيْكَ الْكِتٰبَ [آپ ﷺ کی طرف اس کتاب کو ] بِالْحَقِّ [کل حق کے ساتھ ] فَاعْبُدِ اللّٰهَ [تو آپ ﷺ بندگی کریں اللہ کی ] مُخْلِصًا [خالص کرنے والے ہوتے ہوئے ] لَّهُ الدِّيْنَ [اس کے لئے دین کو ] ۔
Top