Mutaliya-e-Quran - Az-Zumar : 37
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ
وَمَنْ : اور جس يَّهْدِ اللّٰهُ : اللہ ہدایت دے فَمَا : تو نہیں لَهٗ : اس کے لیے مِنْ : کوئی مُّضِلٍّ ۭ : گمراہ کرنے والا اَلَيْسَ : کیا نہیں اللّٰهُ : اللہ بِعَزِيْزٍ : غالب ذِي انْتِقَامٍ : بدلہ لینے والا
اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟
وَمَنْ يَّهْدِ اللّٰهُ [اور جس کو ہدایت دے اللہ ] فَمَا لَهٗ [تو نہیں ہے اس کے لئے ] مِنْ مُّضِلٍّ ۭ [کوئی بھی بھٹکانے والا ] اَلَيْسَ اللّٰهُ [کیا اللہ ] بِعَزِيْزٍ [بالادست ] ذِي انْتِقَامٍ [بدلہ لینے والا نہیں ہے ] ۔
Top