Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 108
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠   ۧ
ذٰلِكَ : یہ اَدْنٰٓي : زیادہ قریب اَنْ : کہ يَّاْتُوْا : وہ لائیں (ادا کریں) بِالشَّهَادَةِ : گواہی عَلٰي : پر وَجْهِهَآ : اس کا رخ (صحیح طریقہ) اَوْ : یا يَخَافُوْٓا : وہ ڈریں اَنْ تُرَدَّ : کہ رد کردی جائے گی اَيْمَانٌ : قسم بَعْدَ : بعد اَيْمَانِهِمْ : ان کی قسم وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَاسْمَعُوْا : اور سنو وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يَهْدِي : نہیں ہدایت دیتا الْقَوْمَ : قوم الْفٰسِقِيْنَ : نافرمان (جمع
اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں گے، یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد ددسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہو جائے اللہ سے ڈرو اور سنو، اللہ نافرمانی کرنے والوں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
ذٰلِكَ [ یہ ] اَدْنٰٓي [ زیادہ نزدیکی ہے ] اَنْ [ کہ ] يَّاْتُوْا [ لوگ لائیں ] بِالشَّهَادَةِ [ گواہی کو ] عَلٰي وَجْهِهَآ [ اس کے چہرے پر (یعنی ٹھیک ٹھیک ) ] اَوْ [ یا ] يَخَافُوْٓا [ لوگ ڈریں ] اَنْ [ کہ ] تُرَدَّ [ رد کیا جائے ] اَيْمَانٌۢ [ (ہماری ) قسموں کو ] بَعْدَ اَيْمَانِهِمْ ۭ [ ان کی قسموں کے بعد ] وَاتَّقُوا [ اور تم تقوی کرو ] اللّٰهَ [ اللہ کا ] وَاسْمَعُوْا ۭ [ اور سنو ] وَاللّٰهُ [ اور اللہ ] لَا يَهْدِي [ ہدایت نہیں دیتا ] [ الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ [ نافرمانی کرنے والی قوم کو ]
Top