Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 57
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَكُمْ هُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ الْكُفَّارَ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے (ایمان والے) لَا تَتَّخِذُوا : نہ بناؤ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا : جو لوگ ٹھہراتے ہیں دِيْنَكُمْ : تمہارا دین هُزُوًا : ایک مذاق وَّلَعِبًا : اور کھیل مِّنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ۔ جو اُوْتُوا الْكِتٰبَ : کتاب دئیے گئے مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے قبل وَالْكُفَّارَ : اور کافر اَوْلِيَآءَ : دوست وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنْ كُنْتُمْ : اگر تم ہو مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان والے
ا ے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے پیش رو اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تفریح کا سامان بنا لیا ہے، اُنہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو
[ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ : اے لوگو ! جو ] [ اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [ لَا تَتَّخِذُوا : تم لوگ مت بناؤ] [ الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جنھوں نے ] [ اتَّخَذُوْا : بنایا ] [ دِيْنَكُمْ : تمہارے دین کو ] [ هُزُوًا : تمسخر ] [ وَّلَعِبًا : اور تفریح ] [ مِّنَ الَّذِيْنَ : ان لوگوں میں سے جن کو ] [ اُوْتُوا : دی گئی ] [ الْكِتٰبَ : کتاب ] [ مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے ] [ وَالْكُفَّارَ : اور (نہ ہی ) کافروں کو ] [ اَوْلِيَاۗءَ : (اپنا ) کارساز ] [ ۚوَاتَّقُوا ا : اور تقوی اختیار کرو ] [ للّٰهَ : اللہ کا ] [ اِنْ؛اگر ] [ كُنْتُمْ : تم لوگ ہو ] [ مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے ] ل ع ب ۔ (ف) ۔ لعبا۔ بچے کے منہ سے رال ٹپکنا ۔ لعاب نکلنا ۔ (س) ۔ لعبا ۔ تفریح کے لیے کوئی کام کرنا ۔ اَوَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰٓي اَنْ يَّاْتِيَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّهُمْ يَلْعَبُوْنَ [ اور کیا امن میں ہوگئے بستی والے اس سے کہ ان کے پاس آئے ہماری سختی دن کے وقت اس حال میں کہ وہ کھیلتے ہوں ] ۔ 7:98 ۔ لعب۔ اسم ذات ہے ۔ کھیل کود۔ تفریح ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ لاعب، اسم الفاعل ہے۔ کھیلنے والا ۔ کھلاڑی ، اَجِئْـتَنَا بِالْحَــقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللّٰعِبِيْنَ [ کیا تو لایا ہمارے پاس حق یا تو کھلینے والوں میں سے ہے ] 21: 55 ۔ ترکیب : لا تتخذوا کے مفعول اول الذین اتتخذوا اور الکفار ہیں جبکہ اس کا مفعول ثانی اولیاء ہے الذین اتتخذوا کا مفعول اول دینکم جبکہ اس کے مفعول ثانی ھزوا اور لعبا ہیں ۔ من الذین کا من بیانیہ ہے ۔ اتخذوھا کی ضمیر مفعولی نادیتم کے مصدر مناداۃ کے لیے ہے ۔ انبئکم کا مفعول بشر من ذلک ہے اور شر افعل تفضیل ہے ( دیکھیں آسان عربی گرامر ، پیراگراف ۔ 6:61) جبکہ مثوبۃ اس کی تمیز ہے ۔ شر بھی افعل تفضیل ہے اور مکانا اس کی تمیز ہے ۔
Top